جو
نبی ﷺ سے میرے آشنا ہو گیا
اس کا دل آئینہ آئنیہ ہو گیا
کہہ رہا ہے خدا خود یہ قرآن میں
جو نبی ﷺ کا ہوا وہ میرا ہو گیا
معجزہ ہے عجب آپﷺ کے حُسن کا
جس نے دیکھا وہی آپ ﷺ کا ہو گیا
میرے آقا ﷺ کے قدموں کی عظمت ہے یہ
جس طرف چل دئیے راستہ ہو گیا
جو محمدﷺ کی تعظیم کرتا نہیں
جیتے جی وہ سمجھ لو فنا ہو گیا
آپ ﷺ آئے تو دنیا منور ہوئی
میں بھی الطاف سے اب ضیا ہو گیا
No comments:
Post a Comment
My Sweet Visitor, Comments are always appreciated. If you have any suggestion to make this website more better then please share your suggestion here......... Keep visiting babarhussain.com